Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 26 March 2020

جمعرات 26 مارچ 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے۔(سورة الأحقاف۔آیت نمبر33)

حدیث نبویﷺ

´مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا کہ میرے والد نے مجھ کو خبر دی اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“

اقوال زریں

دولت و نعمت کے زوال کیلئے ظلم سے زیادہ کوئی چیز محرک نہیں۔ (سعدی)

جمعرات 26 مارچ 2020

Your Thoughts and Comments