سائل محسن بھی اورمعلم بھی

Sayel Mohsin Bhi Aur Mualim Bhi

Hafiz Irfan Khatana حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب) منگل 17 مارچ 2020

Sayel Mohsin Bhi Aur Mualim Bhi
درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو 
ورنہ اطاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
انسان کو انسان پہ رعب،دہشت اور جھڑکنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے بے شک رعب،دہشت اور جھڑکنے والا یہ بھول چکا ہے کہ میں بھی انسان ہوں یہ صرف نفس کا غرور ہے یہ غرور انسان کی بدقسمتی ہے کیوں کہ مقدر والے عاجز و مسکین بن کے زندگی گزارتے ہیں چاہے انکو دنیا میں کوئی بھی بڑا مقام و مرتبہ حاصل ہو جائے وہ سدا موسم بہار کی طرح کھلے رہتے ہیں دنیا کا مال چاہے کسی بھی صورت میں ہو دولت یا اقتدار، وہ اسے امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں ۔

مالک کائنات کا فرمان ہے کہ میرے بندوں سے پیار کرو، انکے دکھ درد کو اپنا درد سمجھو۔ مالک کائنات فرماتا ہے ہر وہ انسان جو حاجت مند ہو اسے حاجت کو پورا کرنے کے لئے آپکی خدمت درکار ہو اور وہ آپ کو تعاون کے لئے سوال کرے اس کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھنا نہ ہی اسے جھڑکنا،چاہے اس کی حاجت پوری ہو یا نہ ہو۔

(جاری ہے)

مالک کا یہ حکم راز اکبر ہے اگر پیر و فقیر کسی کے کام نہیں آسکتے تو یہ پیریاں اور فقیروں رائیگاں ہیں، خاک ہیں۔

وہ مقام و مرتبہ جو کسی مسکین کے لئے باعث عزت نہ بنے بے کار ہے، وہ علم جس سے چراغاں نہ ہو سکے پناہ مانگو اس علم کی روشنی سے جو دوسروں کے دیے بجھا کر پیدا ہو،وہ مال و زر جو غریب کے لئے جھڑکی کا باعث بنے،وہ طاقت جو کمزور کی حفاظت کی بجائے اسے نیچا دیکھانے کے لئے استعمال ہو۔ یہ سب جہنم کی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی ہے۔
سائل ''وہ راز ہے جو بظاہر ہم سے کچھ سوال کررہاہوتا ہے حقیقت میں وہ مالک کائنات سے ہمارے بھلائی کا سوال کر رہا ہوتا ہے ۔

ہمارے لئے اللہ سے کچھ مانگ رہا ہوتا ہے جسے ہم پہچاننے سے قاصر ہوتے ہیں ہم بھولے ہوئے ہوتے ہیں،مغروری میں مگن ہوتے ہیں اس دوران ہم بھلائی سے محروم ہو جاتے ہیں جو سائل کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے انسان جب زوال کی بلندی پہ ہوتا ہے دراصل وہ عروج کے آغاز کی تیاری کا وقت ہوتا ہے۔
جب یوسف علیہ السلام کنویں میں گرائے گئے تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ نئے سفر کا آغاز ہے۔پیغمبری کا سفر،بادشاہت کا سفر جہاں سے ایک دور کا اختتام ہوتا ہے وہاں سے دوسرے کا آغاز ہوتا ہے اس موقع پہ صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اسی لئے مالک کائنات کا فیصلہ ہے کہ''سائل محسن بھی ہوتا ہے اور معلم بھی'' 

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :