How To Publish Your Articles, Columns and Reports on UrduPoint

اردو پوائنٹ پر اپنی تحریریں شائع کروانے کا طریقہ کار

اردو پوائنٹ کی تاریخ:

اُردو پوائنٹ کا باقاعدہ آغاز 14 اگست 2000ء میں ہوا۔ اُردو پوائنٹ سے قبل یہ سائیٹ ”اُردو کارڈز“ کے نام سے مشہور تھی، جس کا آغاز 1998 میں ہوا تھا۔ ”اُردو کارڈز“ پر پہلے اُردو میں کارڈز بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں شاعری کا اضافہ کیا گیا،جسکی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد”اُردو پوائنٹ“ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں اُردو پوائنٹ پر 12 سیکشن تھے، اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTML صفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔ اُردو پوائنٹ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں اُردو پوائنٹ کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے اُردو پڑھنے والے اُردو پوائنٹ کو پسند کرتے ہیں۔ اُردو پوائنٹ کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ اُردو پوائنٹ نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے۔

آپ بھی اردو پوائنٹ کے مصنف بنیں:

اردو پوائنٹ پاکستان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔اردو پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کے مخلتف شہروں یہاں تک کہ پوری دنیا سے مختلف موضوعات پر تحریریں موصول ہوتی ہیں۔اردو پوائنٹ کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر اچھی تحریر کو ویب سائٹ پر جگہ دی جائے۔موصول ہونے والی تحریروں میں اکثر کمپوزنگ کی غلطیاں ہوتی ہیں۔جس کی وجہ سے تحریر کو ویب سائٹ پر جگہ نہیں دی جا سکتی۔ اردو پوائنٹ پر تحریر بھیجتے ہوئے اپنا نام لازمی لکھیں۔جب کہ اپنا پتہ اور تصویر بھی تحریر کے ساتھ بھیجیں۔براہ مہربانی تحریر بھیجتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کو ذہن میں رکھیں۔

کمپوزنگ:

تحریر بھیجنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تحریر میں کوئی غلطی نہیں ہے۔چونکہ ہمیں کئی تحریریں موصول ہوتی ہیں اس لیے مدیر کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ہر تحریر کی غلطیاں سنواریں۔تاہم ادارہ اپنی پالیسی کے مطابق تحریر میں رد و بدل کر سکتا ہے۔تحریر بھیجتے ہوئے ایک اور بات یقینی بنائیں کہ ہر لفظ کے اختتام میں سپیس ضرور دی جائے تا کہ کوئی دو لفظ آپس میں جڑے ہوئے نہ ہوں۔اردو پوائنٹ ادب کی ترویج میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس لیے اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی تحریر میں انگریزی کے زیادہ الفاظ استعمال نہ کیے گئے ہوں۔کوشش کریں کہ اگر آپ کی تحریر کالم پر مشتمل ہے تو وہ کم از کم 600 جب کہ زیادہ سے 1200 الفاظ پر مشتمل ہو۔

موضوعات:

اردو پوائنٹ پر مختلف سیکشن بنے ہوئے ہیں۔جن میں ادب،مزاح اور کالم سمیت اور کئی سیکشن ہیں۔آپ ہمیں کسی بھی موضوع پر تحریر بھیج سکتے ہیں۔تاہم تحریر بھیجنے سے پہلے اس بات کو ذہن میں رکھیں۔کہ آپ کی تحریر میں کسی خاص شخصیت کو نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔اور نہ ہی کسی موضوع پر نفرت انگیز مواد شامل ہو۔اردو پوائنٹ ملکی اور غیر ملکی حالات پر لکھے گئے کالموں کو ترجیح دیتا ہے۔

اردو پوائنٹ کی پالیسی:

ادارہ اُردو پوائنٹ روز اول سے نئے لکھنے والوں کی رہنمائی کرتا آیا ہے، اور ہر موضوع پر مشہور و معروف لکھاریوں کے ساتھ ساتھ نئے کالم نگاروں، شاعروں اور ادیبوں کو مناسب جگہ فراہم کرتا آیا ہے۔ اردو پوائنٹ میں ایسی تحریروں کو جگہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو۔جب کہ نفرت انگیز مواد کو بھی ویب سائٹ پر جگہ نہیں دی جاتی۔ اُردو پوائنٹ صرف اُردو میں ٹائپ شدہ تحریروں کو اپنی سائیٹ پر جگہ دیتا ہے، رومن اُردو یا انگریزی تحریروں کو سائیٹ پر شائع نہیں کیا جاتا۔ آپ کی ارسال کردہ تحریریں یونی کوڈ اُردو، یا اُردو ان پیج سافٹ وئیر میں ہی قابل قبول ہوں گی۔اُردو پوائنٹ صرف اُردو میں ٹائپ شدہ تحریروں کو اپنی سائیٹ پر جگہ دیتا ہے، رومن اُردو یا انگریزی تحریروں کو سائیٹ پر شائع نہیں کیا جاتا۔ آپ کی ارسال کردہ تحریریں یونی کوڈ اُردو، یا اُردو ان پیج سافٹ وئیر میں ہی قابل قبول ہوں گی۔تحریر ویب سائٹ پر شائع ہونے کی صورت میں ادارہ آپ کو ای میل کے زریعے مطلع کرے گا۔۔اگر آپ اُردو پوائنٹ پر اشاعت کیلئے مضامین، ادبی تحریریں، کتابیں، شاعری، ٹیکنالوجی کے مضامین و خبریں، کالم، اخباری خبریں، مزاحیہ تحریریں، پکوان کی تراکیب یا دیگر تحریریں ارسال کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے ای میل پر اپنی تحریر ارسال کریں۔

Content Email