ہم سب کی لائف میں کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے

Hum Sab Ki Life Mein Kuch Na Kuch Chal Raha Hota Hai

Qazi Zain Ul Abideen قاضی زین العابدین ہفتہ 11 جنوری 2020

Hum Sab Ki Life Mein Kuch Na Kuch Chal Raha Hota Hai
زیست نے اُوڑھ لیا سیاہ لباس زین
جو چاند کی طرح روشن تھی ازل سے
کسی کی زندگی محبت کے سرخ رنگیوں سے بھری پڑی ہے توکسی کی زندگی نفرت زد ہ ماحول کی عادی ہوچکی ہے یہاں کوئی تمام عمر وحشت کے نشے میں ڈوبا رہتا ہے تو کوئی تربت میں اترنے تک انسانیت کی خدمت میں مگن رہتا ہے یہاں ہر بشر انمول اورخوبیوں خامیوں سے بھرا پڑا ہے چاہے آدم کا بیٹا یا حوا کی بیٹی ہو۔

سبھی کی زندگیوں میں ایک حادثہ ایسا ضرور ہوتا ہے جو غربت کو امیری میں، بادشاہ کو فقیری میں،مصومیت کو چالاکی میں، خواب کو حقیقت میں،باتونی کو خاموشی میں ، اداسی کو مسکراہٹ میں بدلتے چندسیکنڈہی لگاتاہے ،یہ چینج ایساہے جیسے کسی نے بس آنکھ جھپکی ہو۔
زندگی کا حقیقی اور روحانی مقصد کم ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں زیادہ ترالٹے راستے سے پلٹ کرسیدھی منزل پکڑتے ہیں جیسے کیسی نے تمام عمر گنا ہ کئے ہوں اور90 کی ایج کو پہنچ کرحاجی امان اللہ بن جائے۔

(جاری ہے)

ہم میں سے کوئی بھی ماں کے پیٹ سے شاعر،صحافی آرٹسٹ ،جنرل،ڈاکٹر، انجینئر یا پروفیشنل ٹیچر بن کے نہیں نکلتابلکہ اپنی قابلیت ، خود اعتمادی اورجنون کی بدولت ہم معاشرے میں اپنا نام پیدا کر پاتے ہیں۔
عام طور پرہمارے ملک میں نوجوان نسل نشے کی لت ، لڑکی لڑکے ،یا وقتی انجوائمنٹ کے چکر میں اپنا تعلیمی کیریئر تباہ کر بیٹھتے ہیں۔ " اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت "کرہ ارض پر انسانی زندگی نمائش اور تجربہ گاہ کی مانند ہے ،کہیں ہمیں ذات کی نفی اور کہیں اذیت ناک درد سے گزرنا پڑتا ہے، کبھی بہت قریبی رشتوں کی تپش بھی ہماری روح کو راکھ کر جاتی ہے، کبھی بلاوجہ مسکرانا پڑے گا کبھی بیوجہ رونا پڑے گا یہی ہے اصل میں زندگی۔

خواہش تو یہی ہے سبھی کی، ہماری زندگی راز رہے مگر کیسے؟ کیا ہم آنکھوں کو کہانی بیان کرنے سے روک سکتے ہیں ؟کیا ہم وحشت کی پیاس برداشت کرسکتے ہیں؟جواب ضرور دیں۔اب اُس آدم اور حوا کی طرف آتا ہوں جسے محسوس ہوتا ہے، ہماری زیست میں کچھ نہیں چل رہا، زندگی اُس جزیرے جیسی ہے جدھر کبھی بھی پانی چڑھ سکتا ہے، ایسے احباب ماضی سے شہد کی مکھی طرح چمٹے ہوتے ہیں یعنی شدید قسم کے تنہائی پسند۔

کبھی 365 دن ہمارے پہلو میں رہنے والے ہمارے ناز نخرے اُٹھانے والے بھی ہمیں اجنبی لگتے ہیں،مگر کہیں کسی سے اچانک آنکھیں چار ہو جائیں وہ پھر قلب وجان میں عمر بھر کیلئے مکیں ہوجاتا ہے، یہی زندگی کا حُسن ہے۔ میں کسی کو ٹکٹکی باندھ کے دیکھ رہا تھا!!!مجھے آج بھی یادہے، تم نے میرے کان میں کہاتھا۔ " یہ دل وغیرہ کچھ نہیں ہوتا "
وہ بھی اب یاد کی موج میں بہنے لگی ہے
جو کہتی تھی یہ دل وغیرہ کچھ نہیں ہوتا۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :