سماجی ذمےداری

Samaji Zimedari

سعدیہ ارشد جمعہ 3 اپریل 2020

Samaji Zimedari
ہر ریاست آج کے دور میں Gdp کے لحاظ سے ترقی یافتہ ترقی  پزیر کہلاتی ہے مگر کچھ معاشرتی اقدار بھی کسی معاشرے کی ترقی متین کرنے کا ذریعہ بھی ہوسکتی ہیں موجود حالات پوری دنیا میں ایک خوف خراس کی فضاہے ہوبھی کیوں نا پوری بنی نوع انسان انسانیت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں مگر کرب کی گھڑی میں بھی کچھ انسان جو ہم میں سےہیں ان میں انسانیت کی شدید کمی ہے ہمارے ہاں بہت سے لوگ جو ویسے تو معاشرے میں بڑے کہلاتے ہیں وہ بھی اس کرب ناک حالات میں پرسنل پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں ہر کوئی کریڈٹ لینے کی جنگ میں لگا ہوا ہے کسی کو اس مشکل گھڑی میں اپنا کاروبار چمکانا ہے اس وقت جب servival تک کا سوال اٹھ رہا ہے ایسے وقت میں بھی کچھ لوگوں کو سیاست کی پڑی ہوئی ہے جینے کے لیے بھی انسان کو کیا کچھ نہیں سہنا پڑتا وہ لمحہ اس عورت کے لیے کتنا درد ناک ہوگا جب ایک آٹے کا تیھلا لینےکے لیے اسے دس لوگوں کے ساتھ تصویر بنوانا پڑتی ہے اس کی غربت کا مزاق تو اڑایاہی گیا ساتھ اس کی عزت نفس کا  قتل بھی کردیا گیا  بحثیت ایک اسلامی معاشرہ ہماری اخلاقی اقداراور بھی بلند ہونی چاہیے مگر یہاں ایک آٹے کا تیھلا بھی حکومتی وزیر مشیر کی تصویر لگا کر دیا گیا اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں بحثیت انسان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے مگر ہم یہاں مشہور ہونا چاہتے ہیں ریاست تو شائد زیادہ GDp سے ہی ترقی یافتہ کہلائے مگر معاشرہ تو اعلی اخلاقی اقدار اور اچھائی سے ہی ترقی یافتہ کہلائے گا  جیسے ایک مشہور مقولہ ہے دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے اسی طرح اچھے انسان طرح اچھے انسان کا پتا بھی مشکل حالات میں چلتا ہے کہ وہ کس قدر قد آور ہے کسی انگہانی صورت میں معاشرے کے ہر شخص کی سماجی ذمہ داری اور بھی بڑ جاتی ہے ہمارے ہاں نارمل حالات میں تو بات ہی کیا کرنی ہمارے ہاں لوگ 3ماہ کے سینی ٹائز خرید لائے یہ سوچ کر کہیں ختم نا ہوجائیں یعنی اس قدر نفسا نفسی ابھی قیامت تو نہیں ہم انسان ہے کچھ تو انسانیت کا خیال کریں اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں کیونکہ بڑا انسان وہ نہیں  ہوتا جوتصویر بنوائے بلکہ بڑا انسان تو وہ ہوتا ہے جو دوسرے انسانوں کے کام آئے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :