پاکستان کے لیئے کرونا محض ایک آزمائش ہے نا کہ عذاب
Pakistan Main Corona Mehaz Aik Azmaish Hai Na Ke Azaab
سید عارف مصطفیٰ بدھ 15 اپریل 2020
کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال کسی قدر خراب تو ضرور ہے لیکن حددرجہ تشویشناک ہرگز نہیں...کیونکہ یہاں پہ اسکی ہلاکت خیزی کا تناسب حیرت انگیز حد تک کم ہے جو کہ نہایت اطمینان کی بات ہے... اس عرصے میں دنیا کے زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک کے افراد اپنے پیاروں کے جنازے دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں اور اگر ہمارے پیارے ہم وطن مناسب طور پہ احتیاطی تدابیر پہ عمل پیرا ہوجائیں تو یہ صورتحال بہت زیادہ قابل اطمینان بھی ہوسکتی ہے۔۔۔
کورونا وائرس کے حوالے سے یوں تو بہت ٹیکنیکل باتیں ہوچکی ہیں لیکن اعداد و شمار کی بنیاد پہ اس جانب عالمی سطح کا جائزہ لینا بھی بہت ضروری ہے۔۔۔ اس وقت عالمی سطح پہ 200 ممالک سے لیئے گئے ڈیٹا کے مطابق کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2,008,164 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 127,147 ہے یوں یہ تناسب چھ اعشاریہ تین فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے 486,247 افراد ہیں اور یوں شفایابی کا فیصدتناسب 25.9 ہے اور کورونا کے حوالے سے عالمی شرح کے مقابلے میں پاکستان کی شرح اموات دو فیصد سے بھی کم یعنی 8۔
1فیصد اور شرح صحتیابی 24 فیصد سے کچھ بہترہے۔۔۔ یوں عالمی سطح کی شرح اموات کی نسبت پاکستان میں شرح اموات الحمدللہ تین گنا سے بھی کم ہے جبکہ ہم سے زیادہ بے احتیاط قوم بھی شاید ہی کوئی ہو البتہ نہانے دھونے اور صاف ستھرے رہنے کی ملک گیر عادت یہاں دوسرے بہتیرے ممالک سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
(جاری ہے)
تاہم ہمارے پڑوس میں یعنی بھارت میں صورتحال خاصی تشویشناک ہے کیونکہ وہاں پہ کورونا سے اب تک کی شرح اموات تین اعشاریہ چارفیصد اور شرح صحتیابی کا تناسب 12 فیصد ہے جوکہ ہم سے تقریبا دوگنی زیادہ خراب صورتحال ہے۔۔۔ لیکن یہ بات بھی ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے کہ بھارت کی آبادی ہم سے تقریباً چھ سات گنا زیادہ ہے جبکہ رقبہ 3 گنا بڑا ہے اور اس لحاظ سے وہاں آبادی کی گنجائی ہماری نسبت قریباً دوگنی ہے۔۔۔ یہ بات یقینی سمجھیے کہ اگر بھارت میں گئوماتا کے موترپلانے اور گوبر سے نہلانے والے اسی زور و شور سے سرگرم رہے تو وہاں اس نجاست نے ضرور بھارت میئا کی لنکا ڈھادینی ہے لہٰذا اب وہاں کیاہل علم کا یہ فرض ہے کہ وہ بہر صورت اس غلاظت سے اپنی قوم کو بچالیں۔۔
اگلے مضمون میں کورونا کے حوالے سے؛ سازشی تھیوری ' پہ بھی کچھ لکھنے کا سوچ رہا ہوں بشرطیکہ پڑھنے والوں کو اس میں کوئی دلچسپی ہو۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com
تازہ ترین بلاگز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2024 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.