رہیں آباد ہر گھڑی لاہور

Rahen Abad Har Ghari Lahore

Waseem Abbas وسیم عباس پیر 23 ستمبر 2019

Rahen Abad Har Ghari Lahore
کبھی کھوتے اور کبھی ڈڈو کی آڑ میں لاہور کا مذاق اڑانے والے تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ کم از کم اس طرح تو لاہور کے خلاف بھڑاس نہ نکالیں۔ آج یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ سارا سوشل میڈیا ٹر ٹر کر رہا ہے اور کسی جوہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

 میرے عزیزو! لاہورئیے اتنے بے وقوف نہیں کہ انہیں جو کھلا دو گے کھا لیں گے، دُنیا میں سب سے اچھے کھانے خود کھانے اور مہمانوں کو کھِلانے والے لاہورئیے ہی ہیں،دنیا کے کسی بھی ملک کے تفریحی یا سیاحتی مقام پر چلے جائیں لاہوری کھابہ نام کا ہوٹل ضرور ملے گا جہاں وہ سارے کھانے بنائے جاتے ہیں جو لاہور کی پہچان ہیں۔

 لاہور کی اپنی ایک تہذیب اور تاریخ ہے خدارا اُسے مسخ نہ کریں، جان لیں کہ یہ باقاعدہ سازش کے تحت پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جس پر بِنا سوچے سمجھے ڈرامہ بازی شروع ہو جاتی ہے۔ خدارا اس سلسلے کو بند کریں اور کوئی تعمیری کام کر لیں۔
رہیں آباد ہر گھڑی لاہور
تیرے چوپال، چائے خانے ترے
چشمِ بد سے رہیں سدا محفوظ
تیرے بازار، آستانے ترے

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :