Missi Roti Recipe In Urdu - Recipe No. 1786

Missi Roti Urdu recipe is available at UrduPoint. Missi Roti is a famous dish in this region. You can read here Missi Roti recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Missi Roti. You can know the complete method to make Missi Roti on this page. We will also tell you how long it will take to make Missi Roti. Read the recipe, ingredients, and everything related to Missi Roti below.

مِسی روٹی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1786

Missi Roti Recipe In Urdu
اشیاء:
مکسڈ ہر بلز ایک کپ
تازہ خمیر 10گرام
دودھ ایک کپ
چینی ایک چائے کا چمچ
آٹا 3/4کپ
جوار کا آٹا 3/4کپ
بیسن کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ چائے کا چمچ
ترکیب:
مکسڈ ہر بلز سے میری مراد ہرے دھنیے کے پتے ،پودینہ، پارسلے، میتھی اور پالک ہیں۔ ان سب میں سے جتنے آپ کے ہاتھ لگ سکیں وہ استعمال کر یں۔ خمیر کو ریزہ ریزہ کر لیں اور اسے کپ نیم گرم دودھ اور چینی میں حل کر کے دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ سادہ آٹا ،جوار کا آٹا، بیسن ملا کر نمک ڈالیں اور انہیں چھان کر تیل میں ملا لیں ۔ پھر آٹے کے درمیان میں خلیج سی بنائیں اور اس کے اندر خمیر کاآمیزہ باقی بچا دودھ اور مصالحے (پاؤڈر کی صور ت میں ) ڈال دیں۔ پھر اس آمیزے کو ایک نرم اور لچکدار آٹے کی صورت میں گوندھ لیں اور ڈھانپ کر کسی گرم مقام پر رکھیں۔ جب وہ اپنے سائز سے دوگنا ہو جائے اندازََ45منٹ سے ایک گھنٹے کے بعد تو اسے نکال کر مکسڈ ہر بلز ملا ئیں اور دوبارہ گوندھ لیں۔ کسی نان بنانے والے سانچے کو تیل لگا کر آٹے کو اس کے اندر ڈھال لیں۔ پھر ڈھانپ کر مزید 20منٹ تک پڑا رہنے دیں، آٹا پھر پھول جائے گا۔ اب اسے اوون 180سنٹی گریڈ یا350فارن ھائیٹ پر تقریباََ 20منٹ تک بیک کر یں۔ یہ تین طرح کے آٹوں (سادہ آٹا ، جوار کا آٹا بیسن)سے گھر میں تیار کر دہ روٹی بازار سے خریدی جانیوالی کسی بھی قسم سے زیادہ غذائیت اور مقوی اجزاء رکھتی ہے۔

(9471) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Oven Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Missi Roti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Missi Roti is a Oven Food, and listed in the oven food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.