Aloo Bukhara Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6911

آلو بخارا گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6911

Aloo Bukhara Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 خشک آلو بخارے آدھی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز تین عدد درمیانی
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو بخاروں کو دھو کر ایک پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  4. 4 گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے پھر ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 جب گوشت گلنے پر آجائے تو آلو بخاروں کو پانی سمیت ڈال دیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 گرم گرم ڈش میں نکال کر تازہ بنی ہوئی چپاتیوں کے ساتھ شروع کریں۔

(747) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

Urdu cooking recipe of Aloo Bukhara Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Bukhara Gosht is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.