Mutton Cholay Recipe In Urdu - Recipe No. 6953

مٹن چھولے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6953

Mutton Cholay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

120 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 سفید چنے ایک پیالی
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدد درمیانے
7 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
8 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد
13 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو اُبالنے کے لئے انھیں اچھی طرح دھو کر آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔
  2. 2 دوبارہ دھو کر تین سے چار پیالی صاف پانی ڈال کر اتنی دیر اُبالیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔
  3. 3 پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ٹماٹر کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  4. 4 گوشت کو صاف دھو کر اس میں ادرک لہسن،نمک اور پھینٹی ہوئی دہی لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کرکے پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
  6. 6 پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے۔
  7. 7 پھر لال مرچ،دھنیا،زیرہ،ہلدی اور مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ڈھک دیں۔
  8. 8 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  9. 9 چنے ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکائیں۔
  10. 10 ڈش میں نکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور نان کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(338) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

Urdu cooking recipe of Mutton Cholay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Cholay is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 120 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.