Ananas Ka Muzaffar Recipe In Urdu

انناس کا مزعفر بنانے کی ترکیب

Ananas Ka Muzaffar Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

319 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 انناس ایک عدد
2 بادام کی گری آدھا چھٹانک
3 چاول پرانے باسمتی ایک کلو
4 زعفران آدھا ماشہ
5 لیموں ایک عدد
6 گھی آدھا کلو
7 دودھ آدھا پاؤ
8 شکر دو کلو
9 کشمش دو تولہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دوسیر پانی میں انناس کے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور ابال لیں
  2. 2 جب خوب عرق نکل آئے تو پانی کو چھان کر اسی میں شکر ملا دیں
  3. 3 قوام بنا کر دودھ کے چھینٹے دے کر صاف کر یں
  4. 4 جب تین چوتھائی پانی جل جائے تو ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں تاکہ دانہ نہ پڑے
  5. 5 اس کے بعد چاولوں کو ایک گھنٹہ تک کسی برتن میں پانی میں بھگو دیں
  6. 6 اس کے بعد کسی دیگچی میں ڈال کر انہیں ابال لیں
  7. 7 ایک ماشہ زردے کا رنگ، الائچی ہری، پانچ عدد، لونگ پانچ عدد کسی باریک کپڑے میں رکھ کر پوٹلی بنا لیں اور اس پوٹلی کو چاولوں کو میں ڈال دیں تاکہ چاولوں کے ساتھ ابل کر ان کا عرق نکل جائے
  8. 8 بعدمیں یہ پوٹلی نکال دیجئے
  9. 9 جب چاولوں میں تین کتی رہ جائے تو ان کو کسی کپڑے میں چھان کر کسی دوسرے برتن میں ڈال دیں اور جو قوام تیار رکھا ہے اسے کسی بڑے چمچے سے اس طرح ڈالیں کہ ہر طرف پڑ جائے
  10. 10 پھر دیگچی کے سر پوش کو آٹے سے بند کر کے انگاروں پر لگا دیں
  11. 11 سر پوش پر بھی انگارہ لگا دیں
  12. 12 پھر جب بھاپ بھوٹنے لگے تو کھول کر دیکھیں اگر چاول گل گئے ہوں تو گھی ہر طرف چھڑک کر زعفران ملا دیں
  13. 13 سب آخر میں بادام کی ہوائیاں چھڑک دیں
  14. 14 کشمش ملانا ہو تو وہ بھی ملا دیں

متعلقہ پکوان

(1996) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Dishes - مزید پھلوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Ananas Ka Muzaffar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ananas Ka Muzaffar is a Fruit Dishes, and listed in the fruit dishes. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.