Beef And Cheese Sandwich Recipe In Urdu - Recipe No. 6985

Beef And Cheese Sandwich Urdu recipe is available at UrduPoint. Beef And Cheese Sandwich is a famous dish in this region. You can read here Beef And Cheese Sandwich recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Beef And Cheese Sandwich. You can know the complete method to make Beef And Cheese Sandwich on this page. We will also tell you how long it will take to make Beef And Cheese Sandwich. Read the recipe, ingredients, and everything related to Beef And Cheese Sandwich below.

بیف اینڈ چیز سینڈوچ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6985

Beef And Cheese Sandwich Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ہنٹر بیف 200 گرام

2 ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ عدد

3 نمک حسب ذائقہ

4 چیز سلائس چار عدد

5 انڈے دو عدد

6 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

7 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہنٹر بیف نہ ہونے کی صورت میں 200 گرام انڈر کٹ گوشت میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن پسا ہوا،نمک،آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ چینی اور دو کھانے کے چمچ سرکہ لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔
  2. 2 پھر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائیں۔
  3. 3 چار ڈبل روٹی کے سلائسز کو چاپنگ بورڈ پر رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے احتیاط سے درمیان کا سفید حصہ نکال لیں (لیکن چاروں کونوں سے علیحدہ نہ ہو)۔
  4. 4 ہنٹر بیف کے ڈبل روٹی کے سلائسز کے سائز کے چار سلائسز کاٹ لیں،انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
  5. 5 فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور اس میں کٹی ہوئی سلائس رکھ دیں،ہلکی آنچ پر ایک منٹ کے بعد اس میں دو کھانے کے چمچ پھینٹا ہوا انڈا ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر ایک منٹ پکائیں تاکہ انڈا سیٹ ہو جائے۔
  6. 6 پھر اس پر ہنٹر بیف رکھیں،اس پر چیز کا سلائس رکھیں اور آخر میں ڈبل روٹی کا بغیر کٹا ہوا سلائس رکھ دیں۔
  7. 7 چیز پگھلنے پر آ جائے تو احتیاط سے سینڈوچ کو پلٹ دیں اور ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کر لیں۔

(2102) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sandwich

Urdu cooking recipe of Beef And Cheese Sandwich, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef And Cheese Sandwich is a Sandwich, and listed in the Sandwiches. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.