Chicken Club Sandwich Recipe In Urdu - Recipe No. 6630

چکن کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6630

Chicken Club Sandwich Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کے پارچے دو عدد
2 ڈبل روٹی کے سلائسز چھ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 چیڈر چیز دو سلائسز
7 انڈے دو عدد
8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 سلاد کے پتے حسب ضرورت
10 مایونیز ایک کھانے کا چمچ
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کے پارچوں کو صاف دھو کر نمک،لال مرچ،لہسن اور دو کھانے کے چمچ سرکے کے ساتھ میرینیٹ کرلیں۔دس سے پندرہ منٹ رکھ کر گرل پین پر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ان پارچوں کو گرل کرلیں۔
  2. 2 انڈوں میں نمک اور کالی مرچ ملا کر پھینٹ لیں،فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں انڈوں کو سنہری فرائی کرلیں۔
  3. 3 چار ڈبل روٹی کے سلائسز کو ٹوسٹر میں سینک کر نکال لیں پھر ان پر مایونیز لگا لیں،سلاد کے پتوں کو صاف دھو کر سلائس کے ناپ کے کاٹ لیں۔
  4. 4 مایونیز لگے ہوئے سلائس پر پہلے سلاد کا پتہ رکھیں پھر چیز کا سلائس رکھ کر کالی مرچ چھڑکیں اور اوپر فرائی کیا ہوا انڈا رکھ کر سلائس رکھ دیں۔
  5. 5 پھر اس پر فرائی کیا ہوا چکن رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر اسے مایونیز والے سلائس سے بند کر دیں۔
  6. 6 دونوں سینڈوچ اسی طرح سے بنالیں اور چاپنگ بورڈ پر رکھ کر تیز چھری کی مدد سے ان کے چار تکونے ٹکڑے کرلیں۔

(516) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sandwich - مزید سینڈوچ

Urdu cooking recipe of Chicken Club Sandwich, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Club Sandwich is a Sandwich, and listed in the Sandwiches. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.