Beef With Green Peppers Recipe In Urdu

بیف ود گرین پیپرز بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Beef With Green Peppers, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef With Green Peppers is a Chinese Beef Aur Gosht, and listed in the chinese beef or meat. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Beef With Green Peppers Recipe In Urdu

اجزاء:
گائے کا گوشت 2پاؤ باریک پارچے
سویا ساس 2ٹی اسپون
کارن فلور 3ٹی سپون
تیل 8ٹیبل سپون
شملہ مرچیں 4 عدد
نمک 2ٹی سپون
شکر 1ٹی سپون
لہسن 4جوئے
ہری پیاز 4 عدد
ترکیب:
شملہ مرچ کے بیج نکال کرچوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن پیس لیں۔ پیاز کاٹ کر رکھ لیں۔ کارن فلور 2چائے کے چمچے تقریباََ 4بڑے چمچے پانی لے کر اس میں ملا لیں اور سویا ساس بنا لیں۔ اب گوشت میں سویا سوس بنا لیں۔ اب گوشت میں سویا ساس ایک ٹی سپون کا رن فلور 2ٹیبل سپون تیل اور 2چمچے پانی ملا کر خوب اچھی طرح ملا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کڑاہی گرم کریں۔ 2چمچے تیل ڈال کر شملہ مرچ ایک چائے کا چمچہ نمک ڈال کر تل لیں۔ اس کو کڑاہی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
دو بارہ کڑاہی گرم کریں اور اس میں چار چمچے تیل ڈال دیں۔ جب تیل ابل جائے تو لہسن براؤن کریں اور گوشت ڈال کر دو منٹ تک چمچ تیزی سے چلاتے ہوئے اسے فرائی کریں۔ اب نمک ،شکر ،مرچیں اور ہری پیاز ڈال دیں کارن فلور کا ساس اس میں ملا دیں۔ چمچ چلاتے رہیں۔ خوب اچھی طرح ملا دیں۔ اس کے بعد ڈش تیار ہے۔

(2736) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Beef Aur Gosht - مزید چائنیز بیف اور مٹن گوشت

More Recipes - مزید تراکیب