Bhari Hui Lauki Recipe In Urdu

بھری ہوئی لو کی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bhari Hui Lauki, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhari Hui Lauki is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bhari Hui Lauki Recipe In Urdu

اشیاء:
لوکی ایک عدد
قیمہ کلو
لہسن(پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچ
پیاز چار گٹھی
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ٹماٹر چار عدد
دھنیا(پسا ہوا) 1چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
چاول(ایک کنی پر ابلے ہوئے) ایک پیالی
گرم مصالحہ (پسا ہوا) چھوٹا چمچ
ترکیب:
لو کی دھو لیں ایک سراکاٹ کر اندر سے بیج اس طرح نکا لیں کہ خول سارہ جائے۔ ایک گٹھی پیازکو لچھے کی صورت کاٹ لیں اور باقی تین گٹھی پیاز کو آملیٹ کی طرح کاٹ لیں۔ ادرک بھی باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹروں کو ابلے ہوئے پانی میں رکھیں پھر ان کا چھلکا اتار کر کانٹے سے گود لیں۔ اب ایک پتیلی میں آئل ڈالیں اس میں پیاز کے لچھے اور آدھی ادرک ڈال دیں۔ سرخ ہونے پر اب اس میں پسا ہوا لہسن، پساہوا دھنیا ، نمک، مرچ اور گرم مصالحہ ڈال دیں قیمہ بھن جائے تو بقیہ پیاز بھی ڈال دیں اور پتیلی پر ڈھکن رکھ دیں۔ آنچ دھیمی کر کے پیاز اور قیمہ تھوڑی دیر پکائیں۔ اب آدھے قیمے میں ابلے ہوئے چاول ملا کر لوکی میں بھر دیں باقی قیمے کی ایک تہہ پتیلی میں لگا ئیں اس پر لو کی رکھیں کچھ قیمہ لو کی کے اوپر ڈالیں۔ پتیلی پر ڈھکن رکھ کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔

(5417) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

More Recipes - مزید تراکیب