Gola Kabab Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 7306

گولہ کباب کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7306

Gola Kabab Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز ایک عدد
5 ٹماٹر تین سے چار عدد
6 فرائی کی ہوئی پیاز چار کھانے کے چمچ
7 پسا ہوا پپیتا ایک کھانے کا چمچ
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
9 کباب چینی آٹھ سے دس عدد
10 چار مغز ایک کھانے کا چمچ
11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
12 دہی آدھی پیالی
13 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
14 انڈے دو عدد
15 چھوٹی ہری مرچیں دو سے تین عدد
16 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
17 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
18 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں،چار مغز اور کباب چینی کو باریک پیس لیں۔
  2. 2 دو کھانے کے چمچ دہی کو پھینٹ کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،پپیتا،نمک،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،گرم مصالحہ،ڈبل روٹی کے سلائس،انڈے،باریک چوپ کی ہوئی چھوٹی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 گولہ کباب کے شیپ کے کباب بنا کر کچھ دیر فریج میں رکھ دیں۔پھر پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ان کبابوں کو ہلکا سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 کڑاہی میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں زیرہ،ادرک لہسن،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔آخر میں پھینٹی ہوئی دہی اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  5. 5 جب ٹماٹر گل جائیں اور پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں فرائی کئے ہوئے کباب اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  6. 6 گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں کے قتلوں سے سجائیں اور نان یا شیرمال کے ساتھ شروع کریں۔

(660) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Gola Kabab Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gola Kabab Karahi is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.