White Handi Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6619

وائٹ ہانڈی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6619

White Handi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 چاول ڈیڑھ پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
5 لہسن چار جوئے
6 پیاز پانچ سے چھ عدد درمیانی
7 ثابت لال مرچیں آٹھ سے دس عدد
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
11 دہی ایک پیالی
12 پودینہ دو کھانے کے چمچ
13 دودھ ایک چوتھائی پیالی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،لال مرچیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  2. 2 اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں،پھر مٹی کی ہانڈی کو گرم کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ کڑکڑا کر مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال دیں۔
  3. 3 شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو گھی علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پر اس میں بھگو کر رکھے ہوئے چاول اور باریک کٹا ہوا پودینہ ڈال کر بھونیں۔چکن پاؤڈر کو ڈیڑھ پیالی پانی میں ملا کر ابال کر یخنی بنا لیں اور اسے چاولوں میں ڈال دیں۔
  5. 5 ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور پانی خشک ہونے پر اسے ہانڈی میں گوشت پر ڈال دیں۔دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(646) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of White Handi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. White Handi Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.