Chicken Tikka Dum Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7066

Chicken Tikka Dum Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Tikka Dum Biryani is a famous dish in this region. You can read here Chicken Tikka Dum Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Tikka Dum Biryani. You can know the complete method to make Chicken Tikka Dum Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Tikka Dum Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Tikka Dum Biryani below.

چکن تکہ دم بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7066

Chicken Tikka Dum Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 ٹماٹر تین عدد

7 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

8 موٹا کٹا خشک دھنیا دو کھانے کے چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 ہلدی ایک چائے کا چمچ

11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

12 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

13 ہری مرچیں چار سے چھ عدد

14 آلو بخارے چار سے چھ عدد

15 زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو چار حصوں میں تکے کی طرح کاٹ لیں اور صاف دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 اچھی طرح خشک ہونے پر اس میں دونوں طرف کٹ لگا لیں۔
  3. 3 ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،کٹا ہوا دھنیا‘زیرہ اور لیموں کے رس کو اچھی طرح ملا لیں اور تکوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  4. 4 گرل پین پر ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور تکوں کو تیز آنچ پر اُلٹ پلٹ کر سینک لیں۔
  5. 5 پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں اور نکال کر ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  6. 6 اسی پین میں ہری مرچیں اور تکے ڈال کر پھینٹی ہوئی دہی میں زردے کا رنگ ملا کر ڈال دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔
  7. 7 پھر اس میں بلینڈ کیا ہوا ٹماٹر کا مکسچر ڈال کر ملائیں اور اس میں دو پیالی گرم پانی ڈال دیں۔
  8. 8 چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں تین سے چار منٹ کے لئے اُبال کر چھان لیں۔
  9. 9 تکوں والی گریوی کو پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں چاول اور بھگو کر رکھے ہوئے آلو بخارے ڈال دیں۔
  10. 10 شروع میں درمیانی آنچ پر پکائیں،پانچ سے سات منٹ کے بعد آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
  11. 11 گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں اور چولہے سے اُتارتے ہوئے اچھی طرح ملا لیں۔
  12. 12 گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد اور رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

(3567) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Chicken Tikka Dum Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Tikka Dum Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.