Chatpata Bhuna Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6786

چٹپٹا بھنا گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6786

Chatpata Bhuna Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
6 ہلدی ایک چائے کا چمچ
7 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
8 دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
9 لونگ تین سے چار عدد
10 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
11 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
13 کڑی پتے چھ سے آٹھ عدد
14 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
15 ٹماٹر دو عدد درمیانے
16 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر رکھیں اور اس میں ایک چوپ کی ہوئی پیاز،ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح ملا کر رکھ دیں۔
  2. 2 ثابت لال مرچیں،دھنیا،زیرہ،کڑی پتے،لونگ،دار چینی اور ناریل کو توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں پسا ہوا خشک مصالحہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔گوشت گلنے پر کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 گرم گرم ڈش میں نکال کر شیرمال یا تافتان کے ساتھ شروع کریں۔

(962) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes - مزید چانپ اور فرائیڈ گوشت

Urdu cooking recipe of Chatpata Bhuna Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chatpata Bhuna Gosht is a Mutton Champ, Beef Champ And Fried Gosht Recipes, and listed in the Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.