Chicken And Pineapple Chop Suey Recipe In Urdu

چکن اور انناس چاپ سوئی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken And Pineapple Chop Suey, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken And Pineapple Chop Suey is a Chinese Food, and listed in the chinese food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken And Pineapple Chop Suey Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی ایک عدد تقریبا ایک کلو
2 انناس ایک بڑا ڈبہ
3 سبز پیاز 1/2 کلو سفید حصہ موٹا موٹا کاٹ کر پتے الگ الگ کرلیں
4 انڈے دو عدد
5 سپیگٹی ایک عدد
6 گاجریں دو کلو
7 تیل چار بڑے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کا گوشت ایک چٹکی نمک ڈال کر پکائیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں
  2. 2 سپیگٹی کھولتے ہوئے پانی میں جس میں چٹکی نمک اور ایک بڑا چمچ تیل بھی ڈالا گیا ہو اُبال لیں
  3. 3 پکنے پر چھلنی میں ڈال دیں
  4. 4 گاجروں کو دھوکر چھیل لیں اور پتلے پتلے کاٹ لیں
  5. 5 کھولتے ہوئے پانی میں دو جوش دیں
  6. 6 چھلنی میں ڈال کر خشک کرلیں
  7. 7 تیل میں پیاز بھونیں رنگ نہ بدلنے پائے تو گوشت اور گاجریں ڈال دیں
  8. 8 پانچ منٹ تک بھونیں
  9. 9 نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں
  10. 10 انناس کے ٹکرے ڈالیں
  11. 11 انڈے پھینٹ کر پتلا آملیٹ بنائیں
  12. 12 صرف ایک طرف ہی پکائیں
  13. 13 چھوٹے چھوٹے ٹکرے کاٹ کر رکھیں
  14. 14 چکن اور انناس میں جس میں گاجریں بھی ملائی گئی ہیں سپیگٹی ڈال دیں
  15. 15 یہ سب کچھ آپ نے ہلکے تاؤ پر ملانا ہے
  16. 16 عین اتارنے سے ایک منٹ پہلے آملیٹ کے کاٹے ہوئے ٹکرے بھی شامل کرلیں
  17. 17 یہ ڈش ایک مکمل خوراک ہے
  18. 18 اس ڈش کی مقدار آدھی بھی کی جاسکتی ہے

متعلقہ پکوان

(2777) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب