Chicken Liver With Vegetable Fried Rice Recipe In Urdu

چکن لیورود ویجیٹیبل فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب

Chicken Liver With Vegetable Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کی کلیجی آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
5 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
6 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کی کلیجی کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ پھر صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح پانی نتھار لیں۔
  2. 2 کلیجی کے ٹکڑوں کو پیالے میں ڈال کر اسے نمک اور ادرک لہسن سے میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 فرائیڈ رائس تیار کرنے کے لئے ڈیڑھ پیالی ابلے ہوئے ٹھنڈے کئے ہوئے چاول لے لیں، دو انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک ، کالی مرچ اور زردے کا رنگ ملا لیں ۔
  4. 4 فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے دو جوئے لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں ،پھر اس میں چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں ۔
  5. 5 پھر باریک کٹی ہوئی بند گوبھی ، شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
  6. 6 آخر میں ایک چائے کا چمچ سفید مرچ ، سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح فرائی کرکے چولہے سے اتارلیں۔
  7. 7 پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
  8. 8 پھر اس میں کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ کلیجی مکمل طور پر پک جائے (تقریباً چار سے پانچ منٹ )اور چولہے سے اتارلیں۔

(481) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Chicken Liver With Vegetable Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Liver With Vegetable Fried Rice is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.