Masaledar Mutton Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 7438

Masaledar Mutton Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Masaledar Mutton Pulao is a famous dish in this region. You can read here Masaledar Mutton Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Masaledar Mutton Pulao. You can know the complete method to make Masaledar Mutton Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Masaledar Mutton Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Masaledar Mutton Pulao below.

مصالحے دار مٹن پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7438

Masaledar Mutton Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو

2 چاول دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

6 پیاز چار عدد درمیانی

7 ٹماٹر دو عدد

8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

11 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد

12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے گوشت کو صاف پانی سے دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور اس میں گوشت کو سنہری ہونے تک بھونیں۔
  3. 3 پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور ابال آنے پر ہری مرچیں اور دو پیاز کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈال دیں ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  4. 4 چاولوں کو دھو کر بھگو دیں اور علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  5. 5 اس میں پسا ہوا ادرک لہسن،زیرہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  6. 6 پھر گوشت کو یخنی سے نکال کر اس مصالحے میں ڈال کر بھون لیں۔
  7. 7 چاولوں کو پانی سے نکال کر گوشت کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر یخنی (یخنی کم از کم تین پیالی ہو ورنہ پانی ملا لیں) ڈال دیں،نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  8. 8 پانی خشک ہونے پر آ جائے تو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔

(3275) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Masaledar Mutton Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masaledar Mutton Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.