Gawar Phali Ki Achari Bhujia Recipe In Urdu

گوار پھلی کی اچاری بھجیا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Gawar Phali Ki Achari Bhujia, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gawar Phali Ki Achari Bhujia is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Gawar Phali Ki Achari Bhujia Recipe In Urdu

اشیاء:
پیاز ایک عدد
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دھنیاپاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
تل ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر (چار ٹکڑے کر لیں)ایک عدد
ہری پھلیاں ایک کپ
تازی میتھی ایک گٹھی
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز کو چوپ کر لیں۔ ایک پیالے میں زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، تل، سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن پیسٹ، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو پیاز کے ساتھ فوڈ پروسیسر میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم
کر یں اور اس میں پیاز مکسچر ڈال کر 5منٹ کے لئے بھون لیں۔ اب اس میں ٹماٹر، ہری پھلیاں اور میتھی شامل کر کے 5منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور گرم گرم سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4817) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Dishes - مزید سبزیوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب