Karahi Paneer Recipe In Urdu

کڑاہی پنیر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Karahi Paneer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Karahi Paneer is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Karahi Paneer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

335 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ڈیپ فرائی کرنے کے لیے آئل
2 3 کپ پنیر (کاٹج پنیر) Cubes میں کٹا ہوا
3 3 کھانے کے چمچ مکھن
4 1 چائے کا چمچ سوکھا دھنیا (سالم) خشک روسٹ کردہ اور کچلا ہوا
5 1 چائے کا چمچ ادرک پیسٹ
6 1 کپ ٹماٹرکٹے ہوئے
7 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
8 1 کپ کریم
9 1 چائے کا چمچ قصوری میتھی (سوکھی میتھی)
10 نمک حسبِ ذائقہ
11 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی الائچی
12 1 کھانے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ
برائے گارنش (for the garnish):
1 2 کھانے کے چمچ دھنیاکٹا ہوا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
  2. 2 آئل میں پنیر کے مکعب (Cubes) ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر لیں
  3. 3 آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
  4. 4 نچوڑنے کے بعد انہیں 15 منٹ تک گرم پانی میں ڈال دیں
  5. 5 دوبارہ نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
  6. 6 ایک کڑاہی میں مکھن گرم کریں
  7. 7 مکھن میں سوکھا دھنیا شامل کریں
  8. 8 2 منٹ تک بھونیں
  9. 9 ادرک پیسٹ شامل کریں
  10. 10 مزید 1 منٹ تک بھونیں
  11. 11 ٹماٹر شامل کریں
  12. 12 اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل گریوی (شوربے) سے علیحدہ ہو جائے
  13. 13 پسی ہوئی سرخ مرچ، کریم، سوکھی میتھی، اور نمک شامل کریں
  14. 14 3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  15. 15 پنیر شامل کریں
  16. 16 اس کے ساتھ ساتھ پسی ہوئی الائچی اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں
  17. 17 بخوبی مکس کریں
  18. 18 3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  19. 19 دھنیا کے ساتھ گارنش کریں
  20. 20 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(4001) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب