Lahori Hareesa Recipe In Urdu - Recipe No. 6862

Lahori Hareesa Urdu recipe is available at UrduPoint. Lahori Hareesa is a famous dish in this region. You can read here Lahori Hareesa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Lahori Hareesa. You can know the complete method to make Lahori Hareesa on this page. We will also tell you how long it will take to make Lahori Hareesa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Lahori Hareesa below.

لاہوری ہریسہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6862

Lahori Hareesa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 حلیم کے گہیوں دو پیالی

2 گوشت آدھا کلو

3 قیمہ 250 گرام

4 پالک آدھا کلو

5 نمک حسب ذائقہ

6 ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ

7 پیاز تین عدد درمیانی

8 میٹھا سوڈا ایک چٹکی

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

10 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

11 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

12 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

13 پسی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ

14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گہیوں کو دھو کر گرم پانی میں سوڈا ڈال کر بھگو کر رکھ دیں،قیمے کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں پھر اس میں ایک کٹی ہوئی پیاز،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ہری مرچیں اور چاٹ مصالحہ ڈال کر باریک پیس لیں۔
  2. 2 نمک ملا کر لمبے کباب بنا لیں اور فرائنگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر انھیں سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 گہیوں جب اچھی طرح پھول جائیں تو پانی پھینک کر تازہ پانی اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابلنے رکھ دیں،جب اچھی طرح گل جائیں تو بلینڈر یا چاپر میں پیس لیں۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں،پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور گوشت ڈال کر بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر اس میں باریک کٹی ہوئی پالک ڈال دیں۔
  5. 5 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پالک کا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے گوشت کا ریشہ کر لیں اور گہیوں میں شامل کر دیں۔
  6. 6 فرائی کئے ہوئے کباب،کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر چیز نان کے ساتھ شروع کریں۔

(5711) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Lahori Hareesa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lahori Hareesa is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.