Indonesian Fish Curry Recipe In Urdu - Recipe No. 7023

انڈونیشین فش کری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7023

Indonesian Fish Curry Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
4 ادرک باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد بڑی
6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
7 دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی ایک چائے کا چمچ
9 املی کا رس آدھی پیالی
10 ناریل کا دودھ ایک پیالی
11 تیزپات ایک عدد
12 لیمن گراس ایک چائے کا چمچ
13 کھیرا ایک عدد
14 پودینہ چند پتے
15 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز اور لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔
  2. 2 بھاری پیندے کے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور مچھلی کو احتیاط سے (تاکہ ٹوٹنے نہ پائے) فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 علیحدہ فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں درمیانی آنچ پر لہسن اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  4. 4 اس میں لال مرچ،ادرک،ہلدی،دھنیا،تیزپات،لیمن گراس،نمک اور املی کا رس ڈال دیں۔
  5. 5 اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں پھر اس میں مچھلی ڈال کر ڈھک دیں اور دوبارہ سے ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 ناریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔

(542) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Indonesian Fish Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Indonesian Fish Curry is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.