Cream Wali Murghi Recipe In Urdu - Recipe No. 6984

کریم والی مرغی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6984

Cream Wali Murghi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت ایک کلو
2 پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
3 میدہ ایک کھانے کا چمچ
4 یخنی دو پیالی
5 تازہ کریم ایک پاؤ
6 انڈے کی زردی دو عدد
7 نمک ایک چائے کا چمچ
8 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دیگچی میں تھوڑا تیل گرم کرکے پیاز سنہری فرائی کر لیں۔
  2. 2 اس میں مرغی کا گوشت شامل کرکے رنگ تبدیل ہونے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں اور میدہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
  3. 3 اور دو پیالی مرغی کی یخنی اور نمک شامل کر لیں۔
  4. 4 جب یخنی خشک ہو جائے اور مرغی گل جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
  5. 5 انڈے کی زردی میں کریم اور چار کھانے کے چمچ یخنی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  6. 6 اس کو مرغی میں شامل کریں اور چند منٹ پکانے کے بعد اُتار لیں۔
  7. 7 کریم والی مرغی کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ہمراہ شروع کریں۔

(451) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Cream Wali Murghi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cream Wali Murghi is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.