Korma Mutton Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 6729

قورمہ مٹن پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6729

Korma Mutton Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 چاول دو پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز چار عدد درمیانی
7 ٹماٹر دو عدد
8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
11 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور اس میں گوشت کو سنہری ہونے تک بھونیں۔
  2. 2 پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور ابال آنے پر ہری مرچیں اور دو پیاز کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  3. 3 چاولوں کو دھو کر بھگو دیں اور علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  4. 4 اس میں پسا ہوا ادرک لہسن،زیرہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر گوشت کو یخنی سے نکال کر اس مصالحے میں ڈال کر بھون لیں۔
  5. 5 چاولوں کو پانی سے نکال کر گوشت کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر یخنی (یخنی کم از کم تین پیالی ہو ورنہ پانی ملا لیں)ڈال دیں،نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پرپکائیں۔
  6. 6 پانی خشک ہونے پر آجائے تو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(533) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Korma Mutton Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Korma Mutton Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.