Shahi Moti Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 7055

Shahi Moti Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Shahi Moti Pulao is a famous dish in this region. You can read here Shahi Moti Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Shahi Moti Pulao. You can know the complete method to make Shahi Moti Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Shahi Moti Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Shahi Moti Pulao below.

شاہی موتی پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7055

Shahi Moti Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول تین پیالی

2 قیمہ آدھا کلو

3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

4 نمک حسب ضرورت

5 پیاز چار عدد درمیانی

6 لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ

7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

9 دہی آدھی پیالی

10 ٹماٹر کٹے ہوئے تین عدد

11 انڈا ایک عدد

12 ہری مرچیں دس سے بارہ عدد

13 ہرا دھنیا ایک گٹھی

14 بادام پستے حسب ضرورت

15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،حسب ذائقہ نمک،دو عدد پیاز،ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پسی ہوئی،چار کھانے کے چمچ بادام پستے باریک پسے ہوئے،چار سے چھ ہری مرچیں،آدھی گٹھی ہرا دھنیا اور ایک انڈا ڈال کر قیمے کو دو مرتبہ پیس لیں۔کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور دوبارہ سے فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 بڑے پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحے ڈالیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،زیرہ،دہی اور ٹماٹر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
  5. 5 کوفتے ڈال کر پین کو کپڑے کی مدد سے تھوڑا سا ہلائیں اور خشک ہونے تک پکائیں۔
  6. 6 ہرا مصالحہ ڈال کر تین سے چار پیالی پانی ڈال دیں جب اُبال آ جائے تو احتیاط سے کوفتوں کو نکال کر چاول (پہلے سے دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کررکھے ہوئے) ڈال دیں،ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  7. 7 کوفتے دوبارہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔
  8. 8 احتیاط سے ڈش میں نکالیں کہ کوفتے ٹوٹنے نہ پائیں،چاندی کے ورق اور پستوں سے سجا کر خاص دعوتوں میں پیش کریں۔

(3113) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Shahi Moti Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shahi Moti Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.