Lahori Samosa Chat Recipe In Urdu - Recipe No. 6578

لاہوری سموسہ چاٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6578

Lahori Samosa Chat Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو دو عدد درمیانے
2 میدہ دو پیالی
3 سفید چنے ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 میٹھا سوڈا ایک چٹکی
6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9 ہرادھنیا(باریک کٹا ہوا)آدھی گٹھی
10 ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)تین سے چار عدد
11 ہری چٹنی حسب پسند
12 املی کی چٹنی حسب پسند
13 دہی (پھینٹی ہوئی)ایک پیالی
14 چاٹ مصالحہ حسب پسند
15 کوکنگ آئل تلنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو دھو کر چار پیالی گرم پانی میں میٹھا سوڈا ڈال کر دو گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں،پھر درمیانی آنچ پر ابال کر اچھی طرح گلا لیں۔
  2. 2 سموسے بنانے کے لئے میدے کو چھان کر اس میں نمک،زیرہ اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  3. 3 آلوؤں کو ابال کر ٹھنڈا کرلیں اور چھیل کر میش کرلیں۔پھر ان میں نمک،لال مرچ،کالی مرچ،ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  4. 4 گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں،اس کی پوریاں بیل کر درمیان سے کاٹ لیں،ایک حصہ لے کر اسے کون کی شکل میں بنائیں اور اس میں آلوؤں کا مکسچر بھرلیں۔کون کے کناروں کو ہلکا سا پانی سے گیلا کرلیں ،دونوں کناروں کو آپس میں ملائیں اور دبا کر بند کردیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان سموسوں کو گولڈن فرائی کرکے نکال لیں۔

(1107) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan - مزید سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاں‎

Urdu cooking recipe of Lahori Samosa Chat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lahori Samosa Chat is a Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan, and listed in the Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray and Dahi Phulki. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.