Sabzi Pakoore Recipe In Urdu

سبزی پکوڑے بنانے کی ترکیب

Sabzi Pakoore Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 توری اور گاجر(باریک کاٹ لیں)دو پیالی
2 لہسن کے جوئے باریک پیس لیں2عدد
3 میدہ دو تہائی پیالی
4 انڈے پھینٹ لیں2عدد
5 سفید پیاز باریک کاٹ لیں ایک چوتھائی پیالی
6 زیتون کا تیل2کھانے کے چمچے
7 دہی حسب ضرورت سبزی پکوڑے کے ساتھ پیش کرنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے توری کو ایک پیالے میں رکھیں اور اس پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں ۔
  2. 2 چند منٹ یونہی رکھنے کے بعد ہاتھ سے توری کو ملائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی اس میں سے نکل جائے۔
  3. 3 اب توری کو ایک پیالے میں گاجر‘لہسن‘میدہ‘پھینٹے ہوئے انڈوں سبز پیاز‘چوتھائی چمچ نمک تھوڑی سی کالی مرچ کے ساتھ ملائیں۔
  4. 4 ایک پلیٹ پر پیپر شیٹ بچھائیں اور فرائی پین پر چڑھ کر زیتون کا تیل گرم کریں اب سبزی پکوڑا تیا ر مرکب تیل میں تل لیں۔
  5. 5 آپ اس کی ٹکیاں بھی بنا سکتی ہیں اور گول شکل بھی اختیار کر لی جاسکتی ہے2سے3منٹ تک الٹ پلٹ کر فرائی کرنے کے بعد جب رنگ سنہری ہو جائے تو پلیٹ میں پیپر شیٹ کے اوپر نکال لیں پیپر شیٹ پر اضافی تیل جذب ہو جائے گا اوراب مزید ذائقہ دار سبزی پکوڑوں کا سردی کے موسم میں مزہ لے سکیں۔

(725) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan - مزید سموسے، رول، پکوڑے، دھی پھلکیاں‎

Urdu cooking recipe of Sabzi Pakoore, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi Pakoore is a Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulkiyan, and listed in the Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray and Dahi Phulki. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.