Lazeez Aloo Recipe In Urdu

لذیز آلو بنانے کی ترکیب

Lazeez Aloo Recipe In Urdu


اشیاء:۔
آلو آدھ سیر
دھنیا دو کھانے کے چمچے
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ ثابت چھ عدد
لہسن چھ دانے
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
املی ایک چھٹانک
ہرادھنیا پودینہ ایک گڈی
نمک حسب ذائقہ
گھی تین کھانے کے چمچے
ترکیب:۔
آلوؤں کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ اور چھیل لیں۔ دھنیا ، لال مرچ اور سفید زیرہ موٹہ موٹا خشک پیس لیں۔ ادرک اور لہسن بھی پیس لیں۔ املی آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں۔ دھنیا، پودینہ باریک کتر لیں۔ گھی گرم کر کے نمک اور مصالحے میں شامل کر یں۔ اور چمچے سے ہلاتی رہیں۔ تھوڑا تھوڑا پانی کا چھینٹا بھی دیتی رہیں۔ اب آلو بھی ڈال کر تلیں اور دھنیا ڈال کر پکائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ہرا مصالہ ڈال کر اتار لیں۔

متعلقہ پکوان

(4144) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Lazeez Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lazeez Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.