Gaye Ky Paye Recipe In Urdu

گائے کے پائے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Gaye Ky Paye, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gaye Ky Paye is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 420 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Gaye Ky Paye Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

420 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

350 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پائے (صاف کروا کر ٹکڑے کر ڈالیں)دو عدد
2 دہی دو پیالے
3 لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
4 دھنیا (پسا ہوا) ڈھائی کھانے کے چمچ
5 ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
6 ادرک لہسن (پسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ
7 گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
8 لیموں دو عدد
9 ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
10 پیاز بڑی ڈلی (باریک کٹی ہوئی) دو عدد
11 ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
12 نمک حسب ذائقہ
13 تیل دو پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں
  2. 2 ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی لیں اور اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں
  3. 3 تقریباً چھ گھنٹے ابلنے دیں
  4. 4 جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں
  5. 5 گوشت اور ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں
  6. 6 یخنی کسی برتن میں چھان لیں
  7. 7 اسی دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براون کر لیں
  8. 8 پیاز جب براون ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں
  9. 9  پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر گھی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لیے رکھ دیں
  10. 10 جب تیل اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں
  11. 11 جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزیدار ہوں گے

(1343) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya - مزید سری پائے اور مختلف اقسام کے پائے

More Recipes - مزید تراکیب