Seekh Curry Handi Masala Recipe In Urdu

سیخ کری ہانڈی مصالحہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Seekh Curry Handi Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Seekh Curry Handi Masala is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 5 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Seekh Curry Handi Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

5 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

کباب بنانے کے لئے:
1 بکرے کا قیمہ 500 گرام
2 سرخ مرچ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
3 ادرک (پیسٹ) ایک چائے کا چمچ
4 لہسن (پیسٹ) ایک چائے چمچ
5 گرم مصالحہ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
6 نمک 1/2 چائے کا چمچ
7 زیرہ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
8 انڈا ایک عدد
9 بریڈ (سلائسز دودھ یا پانی میں بھیگے ہوئے) 2 عدد
گریوی بنانے کے لئے:
1 پیاز (موٹے کٹے ہوئے) ایک کپ
2 پانی 1/4 کپ
3 ہلدی (پاؤڈر) 1/2 چائے کا چمچ
4 تیل 1/2 کپ
5 سرخ مرچ (پاؤڈر) 1/2 چائے کا چمچ
6 گرم مصالحہ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
7 دہی 1/2 کپ
8 ٹماٹر (سلائسز) 4 عدد
9 کوکونٹ (پاؤڈر) 2 کھانے کے چمچ
10 ہری مرچ 2 عدد
11 ادرک (باریک کٹی ہوئی) 2 کھانے کے چمچ
12 مکھن 3 کھانے کے چمچ
13 ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کباب بنانے کے لئے ایک پیالے میں قیمہ ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچیں، گرم مصالحہ اور دیگر تمام اجزاء آپس میں اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
  2. 2 قیمے کے سیخ کباب بنا کر انہیں گرل کرلیں یا 20 سے 25 منٹ تک اوون میں بیک کرلیں
  3. 3 گریوی بنانے کے لئے ایک پین میں مکھن گرم کرکے اس میں پیاز ادرک اور ٹماٹر سوتے کریں
  4. 4 پھر اس میں سرخ مرچ، نمک، گرم مصالحہ، دہی اور کوکونٹ ڈال کر اتنا بھونیں کہ مکھن مصالحہ سے الگ نظر آنے لگے
  5. 5 مصالحہ تیا رہوچکا اب اس میں سیخ کباب شامل کرنے کے بعد ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور باریک کٹا ادرک ڈال کر دم پر رکھ دیں
  6. 6 پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھنے کے بعد چو لھا بند کردیں
  7. 7 سیخ کری ہانڈی مصالحہ رمضان میں افطاری یا سحری کو پراٹھوں کے ساتھ سروکریں

متعلقہ پکوان

(2833) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب