Melon Slaad Recipe In Urdu

میلن سلاد بنانے کی ترکیب

Melon Slaad Recipe In Urdu

(MELON POLKA DOT SALAD)
تیاری کے لیے درکار وقت : 40 منٹ
اجزاء (آٹھ سے دس افراد کے لیے)
تربوز ایک عدد درمیانے سائز کا
گرما ایک عدد چھوٹا
سیب دو عدد
سٹرابری جیلی ایک پیکٹ (100 گرام)
رس بری ایک عدد بوتل
سلاد کریم نمک، چینی، سیاہ مرچ حسبِ ذائقہ
ترکیب
۱۔دونوں پھلوں (تربوز، گرما) میں سے گول گول بالز بنا کر نکال لیں۔
۲۔سیب چھیل کر کیوبز کاٹ لیں۔
۳۔تربوز اور گرمے کے بالز اور سیب کے ٹکڑوں پر (تھوڑی مقدار میں) نمک چھڑک دیں۔
۴۔دو کپ ابلتے ہوئے پانی میں جیلی حل کریں۔ قدرے ٹھنڈا ہونے پر اس میں رس بری بھی شامل کر دیں۔
۵۔ جیلی کی تھوڑی مقدار ایک 8 انچ گولائی والے سانچے میں انڈیلیں اور سانچے کے گرد جس قدر پھلوں کے بالز آسکیں ڈال دیں اور پھر سانچے کو فریج میں سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
۶۔ پیش کرنے سے تھوڑی دیر قبل سانچے کو گرم پانی میں Dip کر کے جیلی کو سانچے میں سے اہنگی کے ساتھ نکال لیں۔
۷۔ درمیان میں بالز یا سلاد کریم بھر دیں اور سلاد کے پتوں اور بقایا تربوز و گرمے کے بالز کے ساتھ سجا کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(1509) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Melon Slaad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Melon Slaad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.