Homemade Chicken Salami With Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 6880

ہوم میڈ چکن سلامی ود سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6880

Homemade Chicken Salami With Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
4 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
5 جیلاٹن پاؤڈر ڈھائی کھانے کے چمچ
6 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں دو سے تین عدد
8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،چاپر میں پہلے لہسن،زیرہ،کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر پیسیں پھر اس میں چکن کی بوٹیاں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  2. 2 چار کھانے کے چمچ نیم گرم پانی میں جیلاٹن کو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ابلتے ہوئے پانی پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ پگھل جائے۔
  3. 3 اسے چکن کے مکسچر میں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک شامل کرکے ایک مرتبہ چاپر چلا کر تمام چیزوں کو یکجان کر لیں۔
  4. 4 المونیم فوائل کو دہرا کرکے رکھیں اور اس پر اس مکسچر کا رول بنا کر رکھتے ہوئے اسے دونوں سروں سے ٹافی کی طرح ٹائٹ بند کر دیں۔
  5. 5 پین میں پانی ابالنے رکھیں اور اس پر چھلنی رکھ کر اس رول کو رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں۔بیس سے پچیس منٹ میں یہ تیار ہو جائے گا۔
  6. 6 اسے چھلنی سے اٹھا کر تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اور احتیاط سے کھولیں۔مکمل ٹھنڈا ہونے پر اس کی سلائسز کاٹ لیں۔

(383) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

Urdu cooking recipe of Homemade Chicken Salami With Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Homemade Chicken Salami With Salad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.