Fresh Vegetable Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 5056

Fresh Vegetable Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Fresh Vegetable Salad is a famous dish in this region. You can read here Fresh Vegetable Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fresh Vegetable Salad. You can know the complete method to make Fresh Vegetable Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Fresh Vegetable Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fresh Vegetable Salad below.

تازہ سبزیوں کا سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5056

Fresh Vegetable Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

0 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

25 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سلاد کے پتے

2 سرکے کے چار بڑے چمچ

3 1 چٹکی نمک

4 ایک چھوٹا چمچ پسی ہوئی چینی

5 ایک چھوٹا چمچ سفید گول مرچ یا سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی

6 ایک چھوٹا چمچ مسٹرڈ (پسی ہوئی سرسوں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بند گوبھی کے باریک لچھے کاٹ کر دھولیں اور کھدر کے صاف کپڑے میں ڈال کر نرم ہاتھوں سے خشک کرلیں
  2. 2 گاجریں دھوکر چھیل لیں اور موٹی موٹی کش کرلیں
  3. 3 نرم مٹروں کے دانے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ایک منٹ پکنے دیں
  4. 4 صرف ان کا کچا پن ختم کرنا ہے
  5. 5 آپ ثابت مٹروں کی پھلیوں کو بھی اُبال سکتی ہیں
  6. 6 بعد میں چھیل کر دانے نکال لیں
  7. 7 بڑی سبز مرچیں دھوکر ان کے چھوٹے چھوٹے مربع ٹکڑے کاٹ لیں
  8. 8 چھوٹی سرخ مولیاں پتلے قتلوں میں کاٹ لیں
  9. 9 اگر کھیرا ہوتو وہ بھی چھوٹے چھوٹے مربع ٹکروں میں کاٹ لیں
  10. 10 سب تیار کی ہوئی سبزیاں اور سیب کے ٹکڑے ملا کر کسی شیشے کے پیالے میں یا چینی کی ڈش میں دال لیں
  11. 11 اب سلاد کے لیے ڈریسنگ تیار کریں
  12. ڈریسنگ

  13. 1 سلاد کا تیل کا کارن آئل آدھی پیالی میں لیں اور کسی صاف بوتل میں ڈال لیں
  14. 2 اب اس میں سرکے کے چار بڑے چمچ، چٹکی نمک، ایک چھوٹا چمچ پسی ہوئی چینی ایک چھوٹا چمچ سفید گول مرچ یا سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی اور ایک چھوٹا چمچ مسٹرڈ (پسی ہوئی سرسوں) ڈال لیں
  15. 3 یہ سب چیزیں تیل کے ساتھ بوتل میں ڈال کر ڈھکن سے بوتل کو بند کرکے خوب ہلائیں
  16. 4 یہاں تک کہ اس میں جھاگ پیدا ہوجائے
  17. 5 سرکے کی بجائے لیموں کا رس بھی ڈال سکتی ہیں
  18. 6 سبزیاں تیار کرکے رکھ دیں
  19. 7 عین کھانے سے پہلے ضرورت کے مطابق یہ ڈریسنگ ڈال کر سلاد کو برتن اُٹھا کر جھٹکے سے ہلائیں
  20. 8 اس طرح سلاد میں چمک سی آجائے گی
  21. 9 اب جس ڈش میں سلاد پیش کرنا اس میں خوبصورتی سے ڈالیں
  22. 10 چاروں طرف اُبلے ہوئے چقندر کے قتلے سجاسکتی ہیں
  23. 11 سلاد کے دھلے ہوئی پتے کاٹ کر سلاد کے گرد ڈال سکتی ہیں
  24. 12 یا سلاد کر نرم ثابت پتے ڈش کے ایک طرف رکھ سکتی ہیں اور سلاد دوسری طرف سبز نرم پیاز چھیل کر ثابت ہی ایک گٹھے کی شکل میں سلاد کے ایک طرف رکھ سکتی ہیں
  25. 13 پیاز نرم اور پتلا ہو
  26. 14 یہ خیال رکھیں کہ ڈش میں سلاد بالکل کناروں تک نہ ڈالا جائے
  27. 15 کم از کم ایک انچ کناروں سے اندر کی طرف ہو
  28. 16 سبزیوں کے سلاد سے مقصد یہ ہے کہ ایک وقت میں جو چیزیں موجود ہیں
  29. 17 ان سے فائدہ اُٹھائیں
  30. 18 ضروری نہیں کہ ہر چیز جس کا ذکر کیا گیا ہے ایک ہی وقت میں ڈالی جائے
  31. 19 سجاوٹ میں بھی نفاست ہونی چاہیے

(13666) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fresh Vegetable Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fresh Vegetable Salad is a Salads, and listed in the salad. and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.