Murgh Ka Salan Recipe In Urdu - Recipe No. 1527

Murgh Ka Salan Urdu recipe is available at UrduPoint. Murgh Ka Salan is a famous dish in this region. You can read here Murgh Ka Salan recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Murgh Ka Salan. You can know the complete method to make Murgh Ka Salan on this page. We will also tell you how long it will take to make Murgh Ka Salan. Read the recipe, ingredients, and everything related to Murgh Ka Salan below.

مرغ کا سرخ سالن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1527

Murgh Ka Salan Recipe In Urdu
اشیاء:
مرغ کا گوشت ایک کلو
پیاز کاٹ لیں ڈیڑھ پاؤ
کشمیری سرخ مرچ خشک چار چائے کے چمچ
(پسی ہوئی)
خشک دھنیا پسا ہوا تین چائے کے چمچ
ہلدی خشک پسی ہوئی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کاچمچ
سیب کا سرکہ ایک چائے کا چمچ
لہسن کے چوئے چھ عدد
تازہ ادرک تین انچ کاٹکڑا
ٹماٹر دو عدد بڑے
ٹماٹر پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغ سے ہڈیاں نکال کر ان کی یخنی بنا لیں اور تین کپ یخنی نتھار کر الگ کر لیں۔ لہسن، ادرک، ٹماٹر پیسٹ اور زیرہ بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ پتیلی میں تیل گرم کر یں اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔ جب پیاز کی رنگت ہلکی بھوری ہو جائے تو پسی ہوئی سرخ مرچ ڈال دیں۔ ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چوتھائی کپ پانی ڈال کر چمچ کی مدد سے یکجانکر یں ایک ابالا دلا لیں۔ اس کے بعد پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ڈال دیں۔ ایک منٹ تک چمچ چلانے کے بعد گرم مصالحہ ڈال دیں اور ہلکا سا پانی چھڑک لیں۔ ایک منٹ تک بھونیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔ اس کے بعد گوشت اور نمک ڈال دیں اور گوشت کو مصالحے میں پانچ منٹ تک بھونیں چمچ چلاتے رہیں تاکہ مصالحے پتیلی سے لگنے نہ پائیں۔ تین منٹ بعد لہسن ادرک کا بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں۔ دو تین منٹ تک پکنے دیں ا س کے بعد یخنی شامل کر دیں اور پکنے دیں جب گوشت گل جائے تو سرکہ ڈال کر ایک منٹ تک ابلنے دیں ۔ ا سکے بعد اتار لیں۔ مرغ کا سرخ سالن تیار ہے۔

(8397) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Murgh Ka Salan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murgh Ka Salan is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.