Mutton Malai Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6661

مٹن ملائی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6661

Mutton Malai Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول آدھا کلو
2 بکرے کا گوشت آدھا کلو
3 دودھ دو پیالی
4 کچلی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 دہی آدھی پیالی
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
10 زردے کا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
11 کیوڑہ ایسنس آدھا چائے کا چمچ
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر دہی،نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں گوشت ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں۔پھر اس میں ابال کر ٹھنڈا کیا ہوا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. 3 چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ایک کنی ابال کر پانی نتھار لیں۔
  4. 4 چاولوں کو گوشت کے مصالحے(اس میں گوشت گلنے کے بعد آدھی پیالی دودھ ہو)پر ڈال کر اوپر سے زردے کا رنگ،کالی مرچ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر شروع میں درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(347) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Mutton Malai Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Malai Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.