Nikos Recipe In Urdu

نکوس بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Nikos, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nikos is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Nikos Recipe In Urdu

اشیاء:
خستہ مکئی کے پاپڑ 16-20عدد
سالسہ سوس کے لئے:
شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز
لہسن 2-3جوے
ٹماٹر 2عدد بڑا سائز
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
پنیر (کش کیا ہوا)4/3کپ
کالی مرچ 5-6عدد
خشک اورگینو چائے کا چمچہ
مرچ کی چٹنی (میٹھی) دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔ٹماٹر دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال دیں اور پھر باریک کاٹ لیں۔ پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں اور لہسن بھی چھیل کر دھو لیں اور پیس لیں۔ شملہ مرچ درمیان میں سے کاٹ لیں اور بیج نکال دیں اور باریک کاٹ لیں۔ کالی مرچ پیس لیں۔
2۔ان سب چیزوں (ٹماٹر، پیاز، لہسن، شملہ مرچ اور کالی مرچ)کو سالسہ سوس بنانے والی باقی تمام اشیائے ضرورت کے ساتھ ملا کر کمرے کے درجہ حرارت میں ایک گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں۔
3۔خستہ مکئی کے ٹکڑے (پاپڑ)مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔ ان پر سالسہ سوس اور کش کیا ہوا پنیر ڈال دیں اورمائیکر وویوہائی(100%)پر بغیر ڈھانپے دومنٹ کے لئے پکائیں۔
4۔فوراً استعمال کر یں ورنہ یہ نرم(Soggy)ہو جائیں گے۔
شیف کی ٹپ
خستہ مکئی کے پاپڑوں پر سفید سوس(White Sauce)اور مزریلہ پنیر(Mozzarella Cheese)کی ٹاپنگ بھی بہت اچھا ذائقہ دے گی۔

متعلقہ پکوان

(4167) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب