Best Tandoori Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 5038

تندوری چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5038

Best Tandoori Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کے گوشت کے ٹکڑے تقریباََ 1-1/2 کلو
2 نمک ایک چائے کا چمچ یا ضرورت کے مطابق
3 لیموں کا رس دو بڑے چمچ
4 دہی ایک کپ
5 سیاہ مرچ دو چھوٹے چمچ
6 دھنیا پسا ہوا ایک چٹکی
7 سفید زیرہ دوچھوٹے چمچ پیس لیں
8 پسی ہوئی سرسوں ایک چائے کا چمچ
9 ادرک پسی ہوئی ایک بڑ ا چمچ
10 لہسن چارجوے پیس لیں
11 مکھن تین بڑی چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کر دھو کر خشک کریں
  2. 2 نمک اور لیموں کا رس گوشت پر ڈال کر کانٹے سے گودیں
  3. 3 ایک گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیں
  4. 4 پھر دہی میں تمام مصالحے ڈال کر گوشت اس میں ڈال دیں، اور کبھی کبھی پلٹ دیا کریں
  5. 5 دو تین گھنٹے اس طرح پڑا رہنے دیں
  6. 6 فریج میں آپ زیادہ دیر کے لئے رکھ سکتی ہیں جس سے گوشت اور خستہ ہوگا
  7. 7 اب مصالحے سمیت ایک ٹرے میں جس کے کنارے ایک ڈیڑھ انچ اونچے ہوں ڈال کر تنور یعنی اوون میں رکھ دیں
  8. 8 تاؤ 400F سے 350F تک رکھیں یعنی پہلے دس پندرہ منٹ 400F کے قریب اور بعد میں درمیانہ تاؤ رکھیں
  9. 9 جب گوشت ہلکا سرخ ہوجائے تو مکھن پگھلا کر گوشت چپڑ دیں
  10. 10 پھر چند منٹ اور اوون میں رہنے دیں
  11. 11 آپ مرغی کو سالم بھی روسٹ کرسکتی ہیں
  12. 12 اس صورت میں آدھا مکھن باہر کی طرف چپڑدیں اور آدھا پیسٹ میں رکھ کر چند منٹ بیک کریں
  13. 13 اس طریقے سے بہت خستہ اور مزیدار تنوری چکن تیار ہوتا ہے
  14. 14 پیش کرتے وقت روسٹ ڈش کے درمیان رکھ کر اس کے گرد آلوہلکے اُبلے ہوئے یعنی آدھے کچے پکے ہوں
  15. 15 چھیل کر فرائی کرکے رکھیں
  16. 16 ساتھ سبز سلاد رکھیں

متعلقہ پکوان

(13230) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Best Tandoori Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Best Tandoori Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.