Pineapple Upside Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 6946

پائن ایپل اپ سائیڈ کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6946

Pineapple Upside Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ 1 کپ
2 بیکنگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
3 مکھن 8 اونس
4 چینی(پسی ہوئی) 1 کپ
5 ونیلا ایسنس 1 چائے کا چمچہ
6 پائن ایپل جوس 1/2 کپ
7 انڈے 4 عدد
8 براؤن شوگر 1-2 کھانے کے چمچے
9 پائن ایپل سلائس حسب ضرورت
10 گلیزز چیری حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پش آؤٹ ٹین پر 1 اونس مکھن پگھلا کر ڈالیں پھر اس پر براؤن شوگر پھیلائیں۔
  2. 2 پائن ایپل سلائس سے کیک ٹین کو کور کریں اور پائن ایپل سلائس کے بیچ میں گلیزز چیری رکھیں اور کیک ٹین کو فریزر میں رکھ دیں۔
  3. 3 میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان کر رکھیں۔
  4. 4 ایک پیالے میں باقی مکھن اچھی طرح پھینٹیں،پھر پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں،اس میں ایک کے بعد ایک انڈا ڈال کر پھینٹتی جائیں،پھر ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹیں اور جوس ڈال کر مزید پھینٹیں۔
  5. 5 مکس ہو جائے تو میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں اور فریزر سے کیک ٹین نکال کر اس میں کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔
  6. 6 200C پر 5 منٹ پہلے اوون گرم کر لیں اور پھر 160C پر 20 منٹ کا ٹائمر سیٹ کرکے کیک بیک کریں۔
  7. 7 اگر کیک میں کسر رہ جائے تو 5 منٹ مزید بیک کر لیں۔
  8. 8 کیک تھوڑا ٹھنڈا کرکے کریم یا آئسکریم کے ساتھ شروع کریں۔

(638) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake - مزید کیک

Urdu cooking recipe of Pineapple Upside Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pineapple Upside Cake is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.