Qeema Kareeley Recipe In Urdu

قیمہ کریلے بنانے کی ترکیب

Qeema Kareeley Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

45 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
2 پیاز کٹی ہوئی دو سے تین عدد
3 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
4 لونگ آدھا چائے کا چمچ
5 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
6 دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
7 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 نمک حسب ذائقہ
10 گائے کے گوشت کا قیمہ آدھا کلو گرام
11 ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ
12 ٹماٹر کا گودا ایک کپ
13 کریلے کٹے ہوئے دو سے تین عدد
14 پانی حسب ضرورت
15 دھنیاکٹا ہوا سجاوٹ کے لئے
16 ہری مرچیں کٹی ہوئی سجاوٹ کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔پھر اس میں پیاز ڈالیں اور اسے ہلکا براؤن کرلیں۔
  2. 2 اب اس میں لونگ،کالی مرچ ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر شامل کریں اور دو منٹ کے لیے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  3. 3 اب اس میں ہلدی پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  4. 4 اب اس میں قیمہ شامل کریں اور پانچ سے چھ منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
  5. 5 اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں۔پھر ٹماٹر کا گودا شامل کریں اور چمچ چلائیں۔
  6. 6 اب اس میں کریلے شامل کریں اور اچھی طرح چمچ چلائیں۔پانی شامل کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔
  7. 7 اب اس پر دھنیا اور ہری مرچیں چھڑ ک کر پیش کریں۔لاجواب قیمہ کریلے تیارہیں۔

(309) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Qeema Kareeley, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Qeema Kareeley is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 45 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.