Sabzi Macaroni Soup Recipe In Urdu

سبزی میکرونی سوپ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sabzi Macaroni Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi Macaroni Soup is a Vegetable Soup, and listed in the sabzi ka soup. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sabzi Macaroni Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

178 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سرخ لوبیا ایک پیالی
2 سفید لوبیا ایک پیالی
3 میکرونی آدھ پاؤ
4 سبز پھلیاں ایک انچ لمبی کاٹ لیں تین چھٹانک
5 گاجریں درمیانہ سائز چوکور کاٹ لیں تین عدد
6 آلو درمیانہ سائز چوکورکاٹ لیں تین عدد
7 مٹر ایک پیالی
8 نمک اور مرچ حسب ضرورت
9 پنیر چھڑکنے کے لئے
ٹومیٹو سوس کے لئے:
1 ٹماٹر درمیانہ سائز دو عدد
2 لہسن جوئے چار عدد
3 نمک ایک چائے کا چمچ
4 دھنیا کی ایک گڈی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سرخ اور سفید لوبیا علیحدہ علیحدہ گلالیں
  2. 2 میکرونی کو بھی علیحدہ گلا لیں اور ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھ کر نتھار لیں
  3. 3 ٹماٹر وں کا چھلکا اتار کر انہیں چاپ کر لیں
  4. 4 دھنیا کو بھی باریک کتر لیں
  5. 5 فوڈ پروسیسر میں لہسن، دھنیا، ٹماٹر، نمک اور مرچ کو پیس لیں یہاں تک کہ تمام چیزیں آمیزے کی شکل اختیار کر لیں
  6. 6 چلتے ہوئے فوڈ پروسیسر میں تیل شامل کر لیں
  7. 7 سوس پین میں پکا ہوا سفید اور سرخ لوبیا ڈالیں اس میں سبز پھلیاں، گاجر یں، آلو اور نمک مرچ ڈالیں
  8. 8 پانی ڈال کر سبزیوں کو ہلکی آنچ پر گلالیں
  9. 9 گلی ہوئی میکرونی کو سبزیوں کے سوپ میں شامل کریں
  10. 10 سوپ کو دوبارہ گرم کر یں یہاں تک کہ ابلنے لگے
  11. 11 سوس پین کو آگ سے ہٹالیں اور اس میں ٹمیٹو مکسچر ملائیں
  12. 12 سوپ کو سرونگ ڈش میں ڈالیں اور اس پر پنیر چھڑکیں
  13. 13 سبزی میکرونی کے سوپ کو خستہ ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں
  14. 14 ٹوسٹ علیحدہ پلیٹ میں رکھیں

متعلقہ پکوان

(3256) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Vegetable Soup - مزید سبزیوں کے سوپ

More Recipes - مزید تراکیب