Sooji Or Dahi Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور دہی کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Sooji Or Dahi Ka Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سوجی ڈیڑھ پیالی
2 دہی تین پیالی
3 چینی ایک پیالی
4 چھوہارے باریک کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ
5 بادام پستہ باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
6 کسٹرڈ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
7 سبزالائچی چند دانے
8 کیوڑہ ایسنس آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دہی کو موٹے سوتی کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے۔جب دہی کا اپنا پانی نکل جائے تو اسے پیالے میں ڈال کر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر اور سوجی مکس کریں۔
  2. 2 بھاری پیندے کی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑ کڑالیں پھر اس میں دہی اور سوجی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  3. 3 جب سوجی کی رنگت بادامی ہو جائے تو اس میں چینی شامل کریں اور چمچ چلاتی رہئے تاکہ چینی اپنا پانی چھوڑ دے۔جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں میوہ ڈال کر مکس کریں۔
  4. 4 کیوڑہ ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 خوبصورت سی ڈش میں نکال کر بادام پستوں سے سجا کر گرم گرم منفرد سوجی کا حلو ہ پیش کریں۔

(660) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Sooji Or Dahi Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sooji Or Dahi Ka Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.