Choharay Ka Halwa Recipe In Urdu

چھوہاروں کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Choharay Ka Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

435 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چھوہارے آدھ کلو
2 دودھ ایک لیٹر
3 بالائی ایک پاؤ
4 چینی تین پاؤ
5 لونگ دو عدد
6 کیوڑہ ایک بڑا چمچ
7 بادام کی گری ایک چھٹانک
8 سبز الائچی چند دانے
9 گھی ایک پاؤ
10 زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چھوہاروں کو دھو کر ٹکڑے کر لیں اور گٹھلیاں نکال پھینکیں
  2. 2 انہیں ایک دو گھنٹے تک دودھ میں بھگو یا رہنے دیں
  3. 3 پھر اسی دودھ میں پکا لیں
  4. 4 گل جائیں تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر دودھ سے نکال کر پیس لیں
  5. 5 پتیلے میں گھی سرخ کر یں اور سبز الائچیاں اور لونگ ڈال کر بھونیں
  6. 6 اسی میں پسے ہوئے چھوہارے بھون لیں اور دودھ بھی ڈال دیں
  7. 7 بالائی کو پھینٹ کر چینی سمیت ڈال دیں بادام میں ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں
  8. 8 آنچ ہلکی رکھیں دودھ اور چینی کا شیرہ جب گاڑھا بن کر جذب ہونے لگیں تو زعفران کو کیوڑے میں ملا کر ڈال دیں
  9. 9 حلوہ گاڑھا ہو جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیجئے
  10. 10 چند منٹ تک ڈھکا پڑا رہنے دیں۔ ایک طباق میں حلواہ نکال لیں
  11. 11 چاندی کا ورق، بادام کی باریک گر یاں اور گلاب کی پتیاں حسب ذوق چھڑک لیں

متعلقہ پکوان

(3607) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Choharay Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Choharay Ka Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.