Suji Aur Pista Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور پستے کا حلوا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Suji Aur Pista Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Suji Aur Pista Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Suji Aur Pista Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

393 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پستہ دو چھٹانک
2 سوجی آدھ کلو
3 گھی تین چھٹانک
4 بالائی ایک پاؤ
5 کھویا آدھ پاؤ
6 کھوپرا آدھی چھٹانک
7 بادام کی گری آدھی چھٹانک
8 کشمش ایک چمچی
9 چینی آدھ کلو
10 سبز الائچی چند دانے
11 کیوڑا ایک بڑا چمچ
12 پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پستے کو پانی میں بھگو کر رکھیں
  2. 2 چھلکا اتار کر پیس لیں اور گھی میں بھون لیں
  3. 3 سوجی کو الگ سے بھونیں یہاں تک کہ بادامی رنگ ایسی ہو جائے
  4. 4 دوسرے پتیلے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں سبز الائچی کے دانے پستہ اور سوجی کو ملا کر بھون لیں
  5. 5 کھویا بھی شامل کر لیں
  6. 6 تھوڑی دیر بعد بالائی کو پھینٹ کر ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں
  7. 7 چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر شیرہ بنالیں اسے بھی پتیلے میں ڈال لیں اور اس میں زعفران، کھوپرا، بادام اور کشمش ملا دیں
  8. 8 مدہم آنچ پر پکنے دیں۔ شیرہ جذب ہو جائے
  9. 9 پانی اور بالائی خشک ہو جائیں اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو کیڑہ ڈال کر اتار لیں
  10. 10 چند منٹ تک اسی طرح ڈھکا رہنے دیں
  11. 11 طباق میں حلوا نکالیں اور اوپر چاندی کے ورق لگائیں، بادام اورپستہ چھڑکیں
  12. 12 پھولوں کی پتیاں اور کسی موسمی پھل کی قاشیں سجائیں اور شوق فرمائیں

متعلقہ پکوان

(3431) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب