Stuffed Baingan Recipe In Urdu - Recipe No. 7162

Stuffed Baingan Urdu recipe is available at UrduPoint. Stuffed Baingan is a famous dish in this region. You can read here Stuffed Baingan recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Stuffed Baingan. You can know the complete method to make Stuffed Baingan on this page. We will also tell you how long it will take to make Stuffed Baingan. Read the recipe, ingredients, and everything related to Stuffed Baingan below.

اسٹفڈ بینگن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7162

Stuffed Baingan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بینگن (بڑے سائز کا) ایک عدد

2 جھینگے 200 گرام

3 چکن ڈرم اسٹکز دو عدد

4 نمک حسب ذائقہ

5 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

6 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

7 پیاز ایک عدد

8 ٹماٹر دو عدد

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

11 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

12 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

13 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

14 چلی ساس ایک کھانے کا چمچ

15 چیڈر چیز آدھی پیالی

16 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بینگن کو صاف دھو کر اُبلتے ہوئے پانی میں دس سے بارہ منٹ اُبالیں پھر اوپر سے (چوڑائی کے رخ پر) قتلہ کاٹیں اور اس پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں (تاکہ رنگت کھلی رہے)۔
  2. 2 چکن کو نمک،کالی مرچ اور کچلا ہوا ادرک لگا کر ہلکی آنچ پر پکا کر گلا لیں،سویا ساس ملا کر چولہے سے اُتاریں اور ہڈی علیحدہ کر لیں۔
  3. 3 جھینگوں کو صاف دھو کر کچلا ہوا لہسن،نمک اور چلی ساس لگا کر ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  4. 4 نوکدار چھری سے احتیاط سے بینگن کا گودا نکال کر چوپ کر لیں۔ساتھ ہی پیاز اور ٹماٹر کو بھی چوپ کرکے کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  5. 5 پھر اس میں نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،اس میں جھینگے اور چکن ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
  6. 6 اس مکسچر کو بینگن میں بھر کر اوپر سے کش کیا ہوا چیز ڈالیں اور پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں گرل جلا کر اتنی دیر رکھیں کہ چیز پگھل جائے۔
  7. 7 بینگن کی اس مزیدار ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں۔

(2217) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu

Urdu cooking recipe of Stuffed Baingan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stuffed Baingan is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.