Hyderabadi Bagharay Baingan Recipe In Urdu

بگھارے بینگن حیدرآبادی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Hyderabadi Bagharay Baingan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hyderabadi Bagharay Baingan is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 20-25 minutes and it's making time is just 35-40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Hyderabadi Bagharay Baingan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20-25 منٹ

پکانے کا وقت

35-40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

اجزاء:
1 بینگن (گول والے) 1/2 کلو
2 پیاز(کچی پسی ہوئی) 3 عدد
3 کڑھی پتے چند عدد
4 کلونجی 1/4 چائے کا چمچہ
5 خشخاش
6 سفید تل 2"2 کھانے کے چمچے
7 ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
8 ثابت دھنیا 2 کھانے کے چمچے
9 ناریل ایک چھوٹا ٹکڑا مونگ پھلی 10 عدد
10 املی کا گودا 4 پیالی
11 ہری مرچیں 4 عدد
12 پسا ہوا لہسن
13 ادرک ایک کھانے کا چمچہ
14 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
15 پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
16 نمک حسب ذائقہ
بگھار کے اجزاء:
1 سوکھی گول لال مرچیں 4 عدد
2 لہسن 3 جوے
3 میتھی دانے 7 دانے
4 ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
5 کڑھی پتے چند عدد
6 تیل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیاز کو چھلکے سمیت چولہے پر جلائیں
  2. 2 پھر چھیل کر تھوڑے سے پانی کے ہمراہ پیس لیں
  3. 3 خشخاش تل زیرہ ناریل دھنیا اور مونگ پھلی فرائنگ پین پر بھونیں
  4. 4 اسے باریک پیس کر پیاز میں شامل کردیں
  5. 5 بینگن کو درمیان سے چیرا لگائیں
  6. 6 اس میں پیاز کا تھوڑا تھوڑا مصالحہ اور ایک ایک چٹکی نمک بھردیں
  7. 7 بچا ہوا مصالحہ محفوظ کرلیں
  8. 8 دیگچی میں بگھار کے اجزاء سنہری کرکے پسی ہوئی پیاز لہسن ادرک ہلدی اور لال مرچیں ہلکی سی بھونیں اور بینگن رکھ دیں
  9. 9 اس میں ایک پیالی پانی اور نمک ملائیں اور ڈھانک کر بینگن گل جانے تک پکائیں
  10. 10 اس میں املی بچا ہوا مصالحہ ہری مرچیں کلونجی اور تھوڑا سا پانی ملا کر دم پر رکھ دیں۔

متعلقہ پکوان

(4091) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

More Recipes - مزید تراکیب