Meethay Samosay Recipe In Urdu

میٹھے سمو سے بنانے کی ترکیب

Meethay Samosay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ 250گرام
2 دودھ 250 گرام
3 گھی 250گرام
4 چینی 200گرام
5 گاجر کا مربہ 50گرام
6 پستہ 7عدد
7 سیب کا مربہ 50گرام
8 بادام کی گریاں 10گرام
9 پسا ہوا ناریل 10گرام
10 سبز الا ئچی 4عدد
11 کشمش 25گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک برتن میں چینی تھوڑا سا اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کریں ۔
  2. 2 ایک پرات میں میدہ چھانیں اور ایک چٹکی نمک کے ساتھ دودھ اور ایک چمچ گھی ڈال کر میدہ خوب اچھی طرح گوند لیں ۔
  3. 3 اس کے بعد ایک الگ برتن میں سیب اور گاجر کا مربہ ،پسا ہوا ناریل ،پستے اور بادام کی گریاں کتر کر کشمش اور سبز الائچی کے دانے ڈال کر تمام اجزاء کو خو ب اچھی طر ح کچل کر مکس کر لیں ۔
  4. 4 ان میں نصف شیرہ ڈال کر ملا دیں ۔پھر میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور بیل کر پوریاں سی بنائیں
  5. 5 ہر پوری کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں کریں اور شیرہ لیپ دیں ۔
  6. 6 ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا مربے والا آمیزہ رکھیں اور لپیٹ کرتکونی شکل میں سموسہ بنا ئیں ۔
  7. 7 کناروں کو خوب اچھی طرح دبا کر بند کر یں ۔
  8. 8 اس کے بعد ایک کھلے منہ والے برتن میں گھی گرم کریں اور سموسوں کو تل کر باہر نکال لیں ۔لذیذاور میٹھے سموسے تیار ہیں ۔

متعلقہ پکوان

(2997) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ramazan Pakwan - مزید رمضان پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Meethay Samosay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Meethay Samosay is a Ramazan Pakwan, and listed in the Ramadan Pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.